Thursday, 28 March 2024, 11:06:19 pm
کاروباری افراد اثاثے ظاہر کرنے کے آرڈیننس 2019ء کے تحت اب اپنے گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں:ایف بی آر
June 06, 2019

ملک بھر میں اب تک کسی بھی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے کاروباری افراد اثاثے ظاہر کرنے کے آرڈیننس 2019ء کے تحت اب اپنے گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ بات فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک وضاحتی بیان میں کہی ہے۔ایف بی آر نے کہا کہ اس آرڈیننس کے تحت لوگوں کو اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے۔بیان میں تمام حکومتی اداروں اور کمرشل بینکوں کی جانب سے ایف بی آر کے ساتھ بھرپور تعاون کو سراہا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.