Tuesday, 02 June 2020, 10:11:28 am
این ڈی ایم اے نے8کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان بھیجا،وزیراعلیٰ
May 06, 2020

گلگت بلتستان اسمبلی نے بدھ کے روز کرونا کی صورتحال کے حوالے سے ایک تحریک التواء پر بحث کی۔
وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے ایوان کو بتایا کہ این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان کو آٹھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان بھیجا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرونا مریضوں کیلئے ہوٹلوں میں گیارہ سو کمرے لئے ہیں۔