Thursday, 19 September 2019, 01:18:25 pm
وزیراعظم عمران خان جمعہ کو راولپنڈی میں ماں اور بچہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے
May 06, 2019

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو راولپنڈی میں ماں اور بچہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

دوسو بستروں پر مشتمل عالمی معیارکا یہ ہسپتال چھ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔

اس ہسپتال میں مریضوں کے لئے جدید ترین آلات اور مشینری نصب کی جارہی ہے ۔

حکومتوں کی تبدیلی کی وجہ سے اس منصوبے پر کام2005 ء سے تعطل کا شکار تھا۔

ادھروزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔