Wednesday, 24 April 2024, 08:54:55 pm
کشمیری پاک بھارت جنگ بندی معاہدے کی توثیق کے خلاف نہیں،صدر
April 06, 2021

آزا د جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ کشمیری عوام پاکستان او ر بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی توثیق کے خلاف نہیں تاہم وہ یہی چیز بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔منگل کے روز مظفر آباد میں ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی پر سرینگر‘ بارہ مولہ‘ شوپیاں‘ پلوامہ‘ جموں‘ پونچھ اور راجوری میں بھی عملدرآمد ہونا چاہیے جہاں معصوم کشمیریوں کا روزانہ کی بنیاد پر قتل عام کیا جارہا ہے۔سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیریوں کو یقین ہے کہ پاکستانی قیادت اور بائیس کروڑ عوام کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور حق خودارادیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے سابق پاکستانی سفیر عبدالباسط نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات کبھی معمول پر نہیں آسکتے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.