Saturday, 20 April 2024, 07:34:57 am
حکومت روس کیساتھ مختلف شعبوں میں سرکاری و نجی شراکت کیلئے کام کرنے کی خواہاں
April 06, 2021

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور حکومت روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرکاری و نجی شراکت داری کے لئے کام کرنے کی خواہاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈوائزر Andrey Zubahere کی قیادت میں سینٹ پیٹرز برگ کی حکومت کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجس نے آج کراچی میں ان سے ملاقات کی۔اجلاس کے دوران سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو سٹیل مل کو بہتر بنانے کی دعوت دی جسے روس نے قائم کیا تھا۔انہوں نے وفد کو دوسو ساٹھ ایم جی ڈی واٹر سپلائی سکیم اور کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی۔وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ سٹیل مل کی بحالی اور اسے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.