Friday, 29 March 2024, 06:37:58 am
بی جے پی کی غلط پالیسیوں سے کشمیری نوجوان مشکلات کا شکار ہیں:کانگریس رہنما
April 06, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے سینئر رہنما RAMAN BHALLA نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی تمام محاذوں پر ناکامی واضح ہے جبکہ بے یقینی، بے چینی اور تذبذب اس حکومت کے جموں و کشمیر کے عوام کیلئے تحفے ہیں۔جموں میں لوگوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری نوجوان مشکلات کا شکار ہیں۔کانگریس کے رہنما نے کہا کہ مودی حکومت سیکولر معاشرے کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اس نے نہ صرف آئین کی بنیادوں پر ڈھٹائی سے حملے کئے بلکہ بھارت کے وفاقی ڈھانچے کو بھی سبوتاژ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.