Thursday, 25 April 2024, 05:17:30 am
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی علاقےمیں جاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کی ہدایت
April 06, 2019

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے علاقے میں جاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔گلگت میں محکمہ تعمیرات کی ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہرقیمت پر کام کا معیار یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔وزیراعلی نے محکمہ ورکس کو ہدایت کی کہ وہ گلگت ۔غذر شاہراہ اور گلگت کی ملحقہ سڑکوں کی مرمت کاکام شروع کرے ۔انہوںنے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے گلگت واٹر کمپلیکس کا آزمائشی منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.