Friday, 29 March 2024, 04:38:16 am
فرانس پاکستان میں ثقافتی ورثےکےتحفظ کےلئےتکنیکی معاونت پرمتفق
March 06, 2018

 فرانس نے پاکستان میں ثقافتی ورثے اور تہذیب کے تحفظ کے لئے تکنیکی معاونت اور تعاون فراہم  کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ اتفاق رائے پاکستان میں فرانس کے سفیر Marc Baretyاور قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کے درمیان آج اسلام آباد میں ایک ملاقات میں ہوا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ فرانس پاکستان میں آثار قدیمہ کے شعبے میں گرانقدر خدمات پیش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا فرانس سے تربیت حاصل کرنے کے بعد ہمارے ماہرین کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا جس سے ہمارے آثار قدیمہ کو محفوظ اور جدید ترین معیار کے مطابق بنانے میں مدد ملے گی۔

عرفان صدیقی نے کہافرانس کے بہترین ادب کا اردو میں بھی ترجمہ کیاجائے گا۔

سفیر نے کہا فرانس پاکستان کے ادبی و ثقافتی ورثے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کے فروغ اور تحفظ کے لئے تعاون کرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.