Monday, 21 September 2020, 10:23:39 am
کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے،ڈاکٹر ظفر
February 06, 2020

قومی صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں کورونا وائرس ایمرجنسی کور گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خود ہوائی اڈوں پر سکریننگ سسٹم کی نگرانی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے ہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کی نگرانی کیلئے وزارت صحت میں ہنگامی اقدامات سیل قائم کیاگیاہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ کیسز کے حوالے سے ہسپتالوں میں الگ وارڈز مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت نے صوبوں کے تعاون سے جامع اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک پاکستان میں کوروناوائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔