Tuesday, 23 April 2024, 11:41:37 am
شاندار مستقبل کےہدف کےحصول کیلئےآئی ٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے:شفقت محمود
February 06, 2019

 وفاقی تعلیم کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ شاندار مستقبل کے ہدف کے حصول کےلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

 وہ آج انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے الفرابی ریسرچ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس نوجوانوں کی کثیر تعداد ہے اور ہم اپنےنوجوانوں کو جو بہترین چیز دے سکتے ہیں وہ انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مہارتیں فراہم کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.