Saturday, 23 February 2019, 06:38:09 am
وزیراعظم عمران خان کا ویژن قومی اداروں کومستحکم کرنا ہے ، گورنر سندھ
February 06, 2019

فائل فوٹو

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن قومی اداروں کومستحکم کرنا ہے ۔

بدھ کے روز کراچی میں پی آئی اے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہیں پی آئی اے کی ساکھ بہتر بنانے کیلئے سخت محنت اور ملکر کام کرنا ہوگا۔

گورنر نے کہاکہ پی آئی اے نے ماضی میں کئی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کے قیام میں اہم کردارادا کیا جنھیں اب اعلی مقام حاصل ہے انہوں نے کہاکہ اس قومی ادارے کی حقیقی عظمت رفتہ کو بحال کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔