Wednesday, 16 October 2019, 07:37:18 am
خطاطی کی ماہر سونیا کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
February 06, 2019

برطانیہ کی خطاطی کی ماہر سونیا نے بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

انہوں نے وزیراعظم کو اپنا ایک فن پارہ پیش کیا جس میں قومی ترانے کے الفاظ ، عمرا ن خان کی تصویر بنائی گئی ہے ۔

انہوں نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کی سیاسی جدوجہد اور بصیر ت سے متاثر ہیں۔

انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگرکرنے کی کوششیں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

سونیا کی خطاطی میں مہارت ، سوشل میڈیا پر مشہور ہے ۔ وہ قطر سے وزیراعظم سے ملنے آئی ہیں۔