Sunday, 18 August 2019, 12:22:24 pm
امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد امن یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے، تجزیہ کار
February 06, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد امن یقینی بنانے کیلئے مناسب حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

بدھ کی رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد کی صورتحال کی تناظر میں افغانستان کی مدد کیلئے آگے آنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی امن مشن جنگ زدہ ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد امن برقرار رکھنے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان فورسز انخلاء کے بعد سیکورٹی صورتحال سے نمٹنے کی مناسب اہلیت نہیں رکھتیں۔

تجزیہ کاروں میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل رضا محمد خان، ریٹائرڈ بریگیڈئر محمود شاہ، ڈاکٹر ہما بقائی اور عبداللہ گل شامل ہیں۔