Tuesday, 13 November 2018, 10:24:54 am
پاکستان،آسٹریلیا کا دیہی علاقوں سے دودھ اکٹھا کرنے کیلئے سنٹرزکے قیام کا معاہدہ
February 06, 2018

آسٹریلین حکومت کے فنڈ سے چلنے والی مارکیٹ ڈویلپمنٹ فیسیلٹی اور فوجی فوڈز نے لیہ اور مظفرگڑھ کے دیہی علاقوں میں دودھ اکٹھا کرنے کے بیس سینٹر قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے فوجی فوڈزکے منیجنگ ڈائریکٹر جاوید اقبال سے سرگودھا کے علاقے بھلوال میں معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں ملاقات کی۔ آسٹریلیا کی ہائی کمشنر نے امید ظاہر کی ہے کہ معاہدہ پاکستان میں دودھ کی روایتی طریقے سے خریداری اور چھوٹے فرقیوں کی آمدن میں اضافے میں مدد گار ہو گا۔