Friday, 29 March 2024, 09:43:11 am
مریم اورنگزیب کا فلم سازی اورفلمی ڈھانچے کے شعبوں میں چینی تعاون کا خیرمقدم
February 06, 2018

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے فلم پروڈکشن اورفلمی انفراسٹرکچر کے شعبے میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے ایک معاہدے کیلئے ایڈمنسٹریشن آف پریس پبلی کیش ، ریڈیو،فلم اورٹیلی ویژن کے بارے میں چین کے نائب وزیرمملکت کی تجویز کاخیر مقدم کیاہے۔بیجنگ میں چینی وزیر سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ معاہدے کی جلد سے جلد تیاری کے بعد اسے حتمی شکل دی جائے گی۔مریم اورنگزیب نے دونوںملکوں کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے درمیان تعاون پرزوردیا اور کہاکہ موجودہ حکومت فلمی پالیسی وضع کررہی ہے جس میں پاکستان کی فلمی صنعت کی بحالی کیلئے مختلف مراعات شامل ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان فلمی صنعت کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے چین کی مثال پر عمل کریگا۔مریم اورنگزیب نے چینی وزیر کو بتایا کہ پاکستان نے نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں چینی ثقافتی مرکز قائم کیاہے۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کوفروغ دینے کی ضرورت پرزوردیا تاکہ دونوں ملکو ںکے عوام اس عظیم اقتصادی منصوبے سے فائدہ اٹھاسکیں۔وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر نے مریم اورنگزیب کو بتایا کہ چین ہرسال سات سو فلمیں تیار کرتا ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تجربات کے تبادلے میں گہری دلچسپی رکھتاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.