Saturday, 20 April 2024, 05:26:04 am
پاکستان اورسعودی عرب کی بحری افواج کے درمیان چوتھی مشترکہ مشقیں جاری
February 06, 2018

 پاک بحریہ کے سپیشل سروسز گروپ اور سعودی بحریہ کی خصوصی آپریشنز فورسز کی چوتھی مشترکہ مشقیں  کراچی میں بحیرہ عرب میں شروع ہوگئیں۔ یہ مشقیں اس ماہ کی 16 تاریخ تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی مہارت میں اضافہ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا تبادلہ کرنا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشقوں سے دونوں ملکوں کی بحریہ کی اسپیشل آپریشن فورسز کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.