Thursday, 25 April 2024, 09:44:07 am

مزید خبریں

 
سوپور قتل عام کی 28ویں برسی پر مکمل ہڑتال
January 06, 2021

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے علاقے سوپور میں المناک قتل عام کی 28ویں برسی پر بدھ کے روزمکمل ہڑتال کی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند تھے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت معطل تھی۔1993میں بھارتی فوجیوں نے آج ہی کے دن رہائشی مکانوں سمیت 350سے زائد دوکانوں اور دیگر عمارتوں کو نذرآتش اور 60سے زائد شہریوں کو شہید کردیا۔متاثرہ خاندان ابھی تک انصاف کے منتظر تھے جبکہ اس گھنائونے جرم مجرم کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ادھر حریت رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری، شبیراحمدڈار، یاسمین راجہ، ڈاکٹر سرفراز احمد خان اور انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن انتو نے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی جانب سے ہر طرح کے قتل عام اور جعلی کارروائیوں کی تحقیقات کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.