سندھ اسمبلی نے بدھ کے روز کراچی میں اپنے اجلاس میں مچھ حادثے کے بارے میں اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کر لی۔
یہ قرارداد پاکستان پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔
قرارداد میں مچھ واقعہ کی مذمت کی گئی اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔
قرارداد میں واقعے کے مرتکب مجرموں کی جلد سے جلد گرفتار کرنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔