Thursday, 28 March 2024, 05:56:24 pm
وزیراعلیٰ کی بالائی علاقوں کے ساتھ منسلک سڑکوں کو کھولنے کی ہدایت
January 06, 2021

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ محمد خالد خورشید نے ہدایت کی ہے کہ بالائی علاقوں کے ساتھ منسلک تمام سڑکوں کو کھولا جائے۔ بدھ کے روزایک بیان میں انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارہ کو چوکنا رہنے اور برفباری کی وجہ سے متاثرہ تمام سڑکوں کو بروقت آمد و رفت کے لئے کھولنے کی ہدایت کی۔انہوں نے بالائی علاقوں کو ادویات اور کھانے کی اشیاء کی ترسیل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ادھر Roundu میں Shangus کے مقام پر برفانی تودے گرنے کی وجہ سے گلگت، کردو سڑک ٹریفک کے لئے بند ہو گئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.