Sunday, 26 January 2020, 04:58:47 am
محمد حمزہ نے برٹش جونیئراوپن سکواش چمپئن شپ انڈر 15کا ٹائٹل جیت لیا
January 06, 2020

 برمنگھم میں پاکستان کے سکواش کھلاڑی حمزہ خان نے پندرہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا برٹش اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔انہوں نے فائنل میں انگلینڈ کے یوسف شیخ کو ہرایا۔حمزہ خان آٹھ سال بعد برٹش جونئیر اوپن جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔انہوں نے یوسف شیخ کو تین صفر سے Straight Sets میں شکست دی۔ان کا سکور گیارہ۔ چار، گیارہ۔ تین اور گیارہ۔ سات رہا۔