Monday, 21 January 2019, 06:06:18 am
حکومت معیشت کے استحکام کیلئے طویل مدتی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے،وزیرخزانہ
January 06, 2019

وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے استحکام کے لئے طویل مدتی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔انہوں نے اتوار کی رات پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے کھلا ہے اور وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو بالخصوص برآمدی صنعت میں سہولیات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ابوظہبی کے ولی عہد کے دورے سے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور آئندہ دنوں میں متحدہ عرب امارات سے بھاری سرمایہ کاری کی توقع ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی بحالی کیلئے یکساں جامع پالیسی عمل درآمد کے لئے تیار ہے۔