Monday, 21 January 2019, 06:00:03 am
گلگت بلتستان میں بدستور شدید سردی
January 06, 2019

گلگت بلتستان بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس سے بالائی حصوں میں معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

 آج سکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گوپس کا کم سے کم درجہ حرارت منفی سات اور ہنزہ کا منفی چھ سینٹی گریڈ رہا۔

 ریڈیوپاکستان  کے گلگت کے نمائندے شیر محمد نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے گلگت کےلئے پی آئی اے کی دو معمول کی پروازیں آج مسلسل دوسرے روز بھی بند رہیں۔