Monday, 21 January 2019, 06:24:32 am
آزاد جموں وکشمیر کی حکومت نے2019ء کو سیاحت کا سال قرار دے دیا
January 06, 2019

آزاد جموں وکشمیر کی حکومت نے2019ء کو سیاحت کا سال قرار دیا ہے۔اس سلسلے میں آزاد کشمیر کے مرکزی داخلی راستے کوہالہ میں ایک تقریب ہوئی جہاں آزاد جموں وکشمیر کی سیکرٹری سیاحت مدحت شہزاد نے لوگوں کو آزاد کشمیر میں سیاحتی مواقع سے متعلق بتایا۔آزاد کشمیر کی حکومت نے ریاست کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پر ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سرکاری ونجی شراکت عمل کا جامع منصوبہ وضع کیا ہے۔منصوبے کے تحت ریاست میں سیاحت کے فروغ کے ذریعے محاصل پیدا کرنے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔محکمہ سیاحت کے ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے خوبصورت علاقوں کا دورہ کرنے والے سیاحوں کیلئے سمارٹ کارڈز جاری کئے جا رہے ہیں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔