سندھ حکومت سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے اشتراک سے صوبے میں سمارٹ ٹیچنگ اینڈ لرننگ منصوبہ متعارف کرائے گی۔سندھ حکومت کے ترجمان محمد افضل نے ریڈیوپاکستان کے حیدرآباد کے نمائندے طارق محمود کو بتایاکہ اس منصوبے کے تحت کے جی سے 5ویں کلاس تک کے طلباء کیلئے اردو ' سندھی اور انگریزی زبانوں میں اینڈ رائیڈمبنی اپلیکشن کی پیشکش کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں حکومت صوتی اور بصری کلاس رومز کے قیام کیلئے گرانٹ فراہم کرے گی۔ترجمان نے کہاکہ تین ہزار سے زائد اساتذہ سات سوہیڈ ٹیچرز اور سات سو آئی ٹی ٹیچرز کو ڈیجیٹیل مواد پر تربیت دی جائے گی اوراس کی مسلسل نگرانی بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔