Wednesday, 19 September 2018, 10:12:18 pm
بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو موثر طور پر اجاگر کرنے کیلئے کوششیں کی جائیں گی:مسعود
January 06, 2018

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعو د خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو موثر طور پر اجاگر کرنے کیلئے تعمیری کوششیں کی جائیں گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز  اسلام آباد میں قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کے ساتھ ملاقات میں کیا۔مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پاکستان میں ایک باقاعدہ پراکسی جنگ شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں ملوث ہے اور شرمناک سفارتی مہموں کے ذریعے کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کو کمزورکررہا ہے۔آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے صدر ٹرمپ کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان کے مشترکہ موقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستحکم نقطہ نظر دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کا شکار رہا ہے اور معیشت کو بے پناہ نقصان سمیت ہزاروں شہری اور فوجی شہید ہوئے ہیں۔

X