انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت بے گھر افراد کو درپیش مشکلات پر توجہ نہیں دے رہی

نقل مکانی کرنیوالوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے:ماروی
05 اکتوبر 2014 (18:22)
0

اطلاعات کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ حکومت نقل مکانی کرنے والے افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔
وہ اتوار کے روز بنوں کے ایک کیمپ میں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد سے باتیں کررہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت بے گھر افراد کو درپیش مشکلات پر توجہ نہیں دے رہی اور اس کے نمائندے اسلام آباد میں دھرنوں میں مصروف ہیں۔
ماروی میمن نے جنہوں نے وزیر اعظم کی ہدایت پر کیمپ کا دورہ کیا ' لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔
انہوں نے نقل مکانی کرنے والے افراد کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔