Filephoto

حکومت پانامہ پیپرز کی شفاف تحقیقات پر یقین رکھتی ہے:بلیغ
05 نومبر 2016 (22:58)
0

وزیرمملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پانامہ پیپرز کے معاملے کی شفاف تحقیقات پر یقین رکھتی ہے ۔  ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کوتسلیم کرے گی کیونکہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں۔

بلیغ الرحمان نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر کواجاگر کرنے کیلئے اپنے فورمز کا استعمال کرناچاہیے ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ تحریک انصاف نے کشمیریوں کی آواز کو بلند کرنے کی بجائے حکومت اور عوام کو غیرضروری معاملات میں الجھایا ۔