05 نومبر 2016 (21:00)
0

پاکستان فرنیچر کونسل کا ایک اعلی سطح کا وفد فرنیچر کے شعبے میں بیرون ملک نئی منڈیاں اورکاروباری مواقع تلاش کرنے اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کے مزید فروغ دینے کیلئے آج تین روزہ دورے پر ہانگ کانگ روانہ ہوا ۔

فرنیچر کونسل کے جیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے روانگی سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں پاک چین اقتصادی راہداری کے فعال ہونے سے پیدا ہونے والے کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان فرنیچر کونسل ہانگ کانگ میں پاکستان میں تیار کیے گئے فرنیچر کی نمائش منعقد کرنا چاہتی ہے تاکہ فرنیچر کے بین الاقوامی خریداروں کو بتایا جائے کہ پاکستان دنیا کے بہترین فرنیچر کامرکز ہے ۔
انہوں نے امیدظاہر کی کہ پاکستان اور ہانگ کانگ اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کومزید مستحکم کرنے کیلئے کوششیں کریںگے۔