Filephoto

شہباز شریف کی صحت کے بنیادی مراکز میں 618آسامیوں کی منظوری
05 نومبر 2016 (20:51)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پورے صوبے میں خواتین کی میٹرنٹی اور لیبر روم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک سو تین صحت کے بنیادی مراکز میں چھ سو اٹھارہ آسامیوں کی منظوری دی ہے۔

یہ بات ہفتہ کے روز لاہور میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ پنجاب کے ماہانہ اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ان 103 بنیادی مراکز صحت کو پورا ہفتہ چوبیس گھنٹے چلانے کیلے نئے آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔