Filephoto

وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت
05 نومبر 2016 (20:45)
0

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے تمام محکموں کوترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مظفر آباد میں ترقیاتی منصوبوں کے پہلے پندرہ روزہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طریقہ کار میں شفافیت پرزور دیا۔ انہوں نے آزاد جموں وکشمیر میں مالی نظم و نسق یقینی بنانے کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ۔

انہوں نے کہا کہ دور درازاور پسماندہ علاقوںمیں منصوبوں پر خصوصی توجہ دے کر لوگوں کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔