Filephoto

خوشحال پاکستان خطے کے مفاد میں ہے:گورنر سندھ
05 نومبر 2016 (20:42)
0

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہاہے کہ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان خطے اور دنیا دونوں کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرMS.BELINDA LWEIS سے کراچی میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ سی پیک سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی اور یہ مضبوط معیشت کا ضامن ہے۔
Ms. Belinda Lewis نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کو سراہا اور کہا کہ یہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے برطانیہ کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔