پاکستان نے گزشتہ تین برسوں کے دوران بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام حاصل کیا:آئی ایم ایف
05 نومبر 2016 (19:25)
0

عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ تین برسوں کے دوران بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام حاصل کیا ہے۔ یہ بات آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹائن لیگارڈ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام اپنے خط میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بلند تر اقتصادی شرح نمو کے حصول کی راہ ہموار ہوگی۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے وزیرخزانہ کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور حکومت کے جاری اقتصادی اصلاحاتی پروگرام پر بات چیت کیلئے انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کرنے پر انہیں سراہا۔
کرسٹائن لیگارڈ نے پاکستان کو ابھرتی ہوئی منڈیوں میں شامل کرنے کے سلسلے میں آئی ایم ایف کے تعاون کا اعادہ کیا۔