Filephoto

چولستان کے باشندوں کیلئے خوراک سے لدے 29ٹرک روانہ
05 نومبر 2016 (19:21)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے چولستان کے باشندوں کیلئے خوراک کے پیکٹوں سے لدے انتیس ٹرک بھجوائے ہیں۔ چولستان کے ترقیاتی ادارے کے چیئرمین ملک محمد اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ دالوں، چینی ، چائے ، گھی اور دیگر خوردنی اشیاء سے لدے مزید ٹرک بھی ریگستانی علاقے میں بھیجے جارہے ہیں۔

انہوں نے پنجاب کی حکومت کی طرف سے چولستان کے باشندوں کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔