Filephoto

مریم اورنگزیب کی ٹی وی پروڈیوسر یاور حیات کے انتقال پر تعزیت
05 نومبر 2016 (17:51)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب ہفتہ کے روز لاہور میں ٹی وی سینئر پروڈیوسر یاور حیات کی رہائش گاہ پر گئیں جن کا کل انتقال ہوگیا تھا۔

انہوں نے یاور حیات کی وفات پر ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے یاور حیات کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا اور ورثا کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔