وزیر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک اور خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

Filephoto

سیاسی گماشتے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں:عابد
05 نومبر 2016 (17:47)
0

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سیاسی گماشتے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔ ہفتہ کے روز فیصل آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت تمام صوبوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کررہی ہے مگر ہم سب متحد ہیں انہوں نے کہا کہ خیبرپختوا کے عوام ہمارے بھائی ہیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک اور خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔