وزیر داخلہ نے کہا کہ کمیٹی کے سربراہ ہائیکورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج ہوں گے ۔

Filephoto

متنازعہ خبر کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی:نثار
05 نومبر 2016 (17:43)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس کے بارے میں متنازعہ خبر کی اشاعت کی تحقیقات کے لئے اگلے دو روز میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے سربراہ ہائیکورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی دیانتدار سینئر افسران پر مشتمل ہوگی جن کا پیشہ ورانہ کیریئر شاندار ہے۔