پنجاب پولیس کے سربراہ نے کہا کہ یہ منصوبہ کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی کالج پر بدترین دہشت گرد حملے کے بعد مرتب کیا گیا ہے۔

پولیس ٹریننگ سنٹرز کی سیکورٹی کیلئے تعینات اہلکار چست ہونے چاہئیں:سکھیرا
05 نومبر 2016 (15:31)
0

پنجاب پولیس کے سربراہ مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ پولیس کے تربیتی اداروں کی سیکورٹی کے لئے تعینات کئے جانے والے اہلکار تندرست ، چست اور تیس سال سے کم عمر ہونے چاہئیں ۔
لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی کالج پر بدترین دہشت گرد حملے کے بعد مرتب کیا گیا ہے۔