Filephoto

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے شوپیاں میں بے گناہ کشمیری نوجوان کو شہیدکردیا
05 نومبر 2016 (15:26)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی اپنی تازہ کارروائی میں آج ضلع شوپیاں میں ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔فوجیوں نے ضلع کے دوبجان کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران نوجوان کو شہید کیا۔
ادھر مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی طرف سے شہریوں کی شہادت کے واقعات اور بربریت کے خلاف مسلسل120 روز بھی آج مکمل ہڑتال جاری ہے۔