دہشت گردوں کے علاج معالجے کے مقدمے میں عدالت نے اگلی سماعت پر گواہ کو بھی طلب کیا ہے۔

ڈاکٹر عاصم، وسیم اختر اورقادر پٹیل سمیت 6 ملزموں پر فردجرم عائد
05 نومبر 2016 (15:24)
0

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج دہشت گردوں کے علاج معالجے کے مقدمے میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین ، کراچی کے مئیر وسیم اختر ، سابق رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل و دیگر سمیت تمام چھ ملزموں پر فردجرم عائد کر دی۔
اس مقدمے میں رؤف صدیقی ، انیس قائم خانی اور عثمان معظم پر بھی فرد جرم عائد کی گئی عدالت نے اگلی سماعت پر گواہ کو بھی طلب کیا ہے۔