اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے حکام کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی ورکروں کے خاندانوں کو یہ معاوضہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر ادا کیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی ورکروں کے5688 خاندانوں کو معاوضوں کی ادائیگی
05 نومبر 2016 (15:18)
0

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی ورکروں کے پانچ ہزار چھ سو اٹھاسی خاندانوں کو فی خاندان پچاس ہزار روپے بطور معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے حکام کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی ورکروں کے خاندانوں کو یہ معاوضہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر ادا کیا جا رہا ہے۔
حکام نے کہا کہ باقی ماندہ خاندانوں کو ریاض میں پاکستان سفارتخانے کے ذریعے اووررسیز پاکستانیز فاونڈیشن کی جانب سے اعدادوشمار اکٹھے ہونے کے بعد چیک دئیے جائیں گے۔