سرکاری ذرائع کے مطابق ان میں ضلعی ہیڈکوارٹرز اور تعلقہ کے ہسپتالوں خاص کر پسماندہ علاقوں میں کوالیفائیڈ سرجنز ، فزیشنز اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی بھرتی شامل ہے۔

سندھ میں رواں سال کے بجٹ میں عوام کو صحت کی بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے 50 کروڑ روپے مختص
05 نومبر 2016 (15:10)
0

سندھ میں رواں سال کے صوبائی بجٹ میں عوام کو صحت کی بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے پچاس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ان میں ضلعی ہیڈکوارٹرز اور تعلقہ کے ہسپتالوں خاص کر پسماندہ علاقوں میں کوالیفائیڈ سرجنز ، فزیشنز اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی بھرتی شامل ہے۔

ادھر صوبے میں پولیس ، تھلسیمیا اور گردوں کی بیماریوں کے خاتمے کیلئے نوے لاکھ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔