آزادکشمیر کے صدر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام ہمارے جسموں کا حصہ ہیں اور انہیں تنہانہیں چھوڑا جا سکتا۔

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں پنہاں ہے:مسعودخان
05 نومبر 2016 (15:05)
0

آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر جارحیت کر رہا ہے۔
آج مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں پنہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمارے جسموں کا حصہ ہیں اور انہیں تنہانہیں چھوڑا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ناروے اور برطانیہ کے دورے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی کامیاب رہے۔انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کیلئے کشمیری عوام کی پرامن اور غیرمسلح جدوجہد کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔