وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز پچھلے تین سالوں کی نسبت آج بہتر ہے۔

پانامہ معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کیا جائے گا: سعد رفیق
05 نومبر 2016 (15:03)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کیا جائے گا ۔وہ آج کراچی میں ریلوے ملازمین کے کوارٹروں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلویز پچھلے تین سالوں کی نسبت آج بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے سرکلر ریلوے کی ضرورت ہے ۔ انہوح نے شہر کے لوگوں کیلئے بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے پر زور دیا۔