بم دھماکوں میں موصل میں داعش کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے جنوبی علاقے حوائجہ سے لوگوں کو العالم شہر لے جانے والے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔

عراق میں دو بم حملوں میں 18افراد ہلاک
05 نومبر 2016 (14:59)
0

عراق کے شمالی علاقے میں سڑک پر نصب دو بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ بم دھماکوں میں موصل میں داعش کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے جنوبی علاقے حوائجہ سے لوگوں کو العالم شہر لے جانے والے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر ، عراقی خصوصی افواج موصل کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوششوں کے دوران شہر کے گردونواح سے داعش کے جنگجوؤں کو نکالنے کے بعد وہاں عمارتوں کو کلئیر کر رہی ہیں خصوصی افواج نے موصل کے شہری مرکز میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر دو اطراف سے حملہ کیا ۔ اس دوران انتہائی شدید لڑائی ہوئی۔