منصوبہ بندی کے وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ عوام چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ۔

عوام ملک میں کسی قسم کی مہم جوئی یا انتشار کی اجازت نہیں دیں گے: احسن اقبال
05 نومبر 2016 (14:58)
0

منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام ملک میں کسی قسم کی مہم جوئی یا انتشار کی اجازت نہیں دیں گے ۔آج لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو محاذآرائی کی سیاست کر رہے ہیں وہ ملک کی کوئی خدمت نہیں کر رہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اربوں ڈالر کے منصوبے کے حقیقی فوائد سے مستفید ہونے کے لئے سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اداروں پر اعتماد کرنا چاہیے۔
پانامہ پیپرز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور حکومت عدالت عظمیٰ کو تمام ممکن مدد فراہم کرے گی۔