پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ بعض احتجاجی گروپ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتے۔

حکومت اگلے ڈیڑھ سال کے دوران عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی:شہباز شریف
05 نومبر 2016 (14:49)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی اداروں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے پچھلے تین سال کے دوران عوامی فلاح وبہبود کے تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کا اعتراف کیا ہے۔
آج لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے اگلی ڈیڑھ سال کی مدت کے دوران عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بعض احتجاجی گروپ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتے۔