وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ملک روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ ہمارے مخالفین ترقی کاسفر روک دینا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ نون کی حکومت نے کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں:شہبازشریف
05 نومبر 2016 (14:17)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں ۔جمعیت علمائے پاکستان کے صدر پیراعجاز ہاشمی سے لاہور میں باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احتجاجی سیاست نے قومی معیشت کونقصان پہنچایاہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ ملک روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ ہمارے مخالفین ترقی کاسفر روک دینا چاہتے ہیں ۔پیراعجازہاشمی نے کہاکہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے پرامن ماحول ضروری ہے۔