سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت حکومت کار سازی کیلئے نئی غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی خواہشمند ہے۔

گاڑیوں کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری سے ملک کی معیشت مزید مستحکم ہوگی:مفتاح اسماعیل
05 نومبر 2016 (14:11)
0

سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ گاڑیوں کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری سے ملک کی معیشت مزید مستحکم ہوگی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ نئی آٹو پالیسی کے تحت حکومت کار سازی کیلئے نئی غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی خواہشمند ہے۔چیئرمین نے بتایا کہ ایک غیرملکی کمپنی کراچی میں کار سازی کایونٹ قائم کررہی ہے۔
کمپنی پہلے مرحلے میں تیس ہزار کاریں تیار کرے گی اور اپنی استعداد کو پچاس ہزار کاروں کی تیاری تک بڑھائے گی۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ مختلف ملکوں کی کئی دوسری کمپنیاں بھی ملک میں گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔