اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی نے کہاہے کہ پاکستان نے ستائیس عالمی کنونشنز اورمعاہدوں پردستخط کئے ہیں۔

یورپی یونین جائزہ مشن کا پاکستان میں انسانی حقوق کے قوانین پراطمینان کااظہا ر
05 نومبر 2016 (11:29)
0

اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی نے کہاہے کہ یورپی یونین کے جائزہ مشن نے پاکستان میں انسانی حقوق کے قوانین پراطمینان کااظہا ر کیاہے۔ یورپی یونین کے جائزہ مشن کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ستائیس عالمی کنونشنز اورمعاہدوں پردستخط کئے ہیں اوراس سلسلے میں محنت کشی، ماحول اوردیگر شعبوں کے بارے میں معاہدوں پر عملدرآمد کیاہے۔
یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اٹارنی جنرل نے کہاکہ موجودہ حکومت نے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات بہتربنانے کیلئے سخت کوششیں کیں۔انہوں نے کہاکہ یورپی یونین نے مختلف اشاریوں پراپنے اطمینان کے بعد پاکستان کو جی ایس پی پلس کادرجہ دیا۔
اٹارنی جنرل نے کہاکہ یورپی یونین کو بتایا گیا کہ بھارت سندھ طا س معاہدے کی خلاف ورزی کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کو پاکستان کے معاملات میں بھارت کی مداخلت سے بھی آگاہ کیاگیا۔