وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں ذاتی طورپر دلچسپی لے رہے ہیں۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بلوچستان کی تقدیربدل جائے گی:ثناء اللہ زہری
05 نومبر 2016 (14:02)
0

وزیراعلیٰ بلوچستان سردارثناء اللہ زہری نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بلوچستان کی تقدیربدل جائے گی ۔کراچی میں صنعت وتجارت کے ایوانوں کی فیڈریشن کی ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک پرامن اورتعلیم یافتہ بلوچستان ہمارا خواب ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں ذاتی طورپر دلچسپی لے رہے ہیں۔ ثناء اللہ زہری نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے سات لاکھ سے زائد لوگوں کیلئے روزگارکے مواقع فراہم ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان صوبے میں صنعتی زون کے قیام کیلئے زمین فراہم کرے گی ۔
ثناء اللہ زہری نے کہاکہ گوادر میں نئے ہوائی اڈے کی تعمیر کاکام دوہزار انیس میں مکمل ہوگا۔